
حیدرآباد ۔ پہاڑی شریف انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے۔ اراضی کے معاملہ میں ملوث ہونے پر کمشنر پولیس رچہ کونڈہ سدھیر بابو نے انسپکٹر پولیس ستیش کی معطلی کے احکامات جاری کئے۔
متاثرین کی شکایات پر تحقیقات کے بعد الزامات کے سچ ثابت ہونے والے پر یہ کاروائی کی گئی ہے۔ کمشنر پولیس نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث عہدیداروں کو قطعی بخشا نہیں جائے گا۔