اشتعال انگیز تقریر بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف کیس درج

حیدرآباد کے حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے بی جے پی کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف ریاست مہاراشٹرا کے شولا پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ’ہندو جن آکروش‘ ریالی کے دوران مبینہ نفرت انگیز تقاریر پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

جیل روڈ پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نے بتایا کہ یہ ریالی ہفتہ کے دن راجندر چوک اور کنا چوک کے درمیان نکالی گئی تھی ۔ تنظیم سے تعلق رکھنے والے رانے نے جہاد سے متعلق اور مساجد کو شہید کرنے سے متعلق بیان دیا تھا جبکہ حیدرآباد کے گوشہ محل کے ایم ایل اے راجہ سنگھ نے لو جہاد سے متعلق قابل اعتراض بیان دیا تھا۔

راجہ سنگھ کے اورتنظیم کے دیگرذمہ داران کے خلاف مختلف دفعات کے تحت پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ راجہ سنگھ کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے کئی مقدمات درج ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ: ضلع مُلگ میں ڈی سی ایم اور کار میں تصادم۔ایک شخص ہلاک

Read Next

اراضی معاملےمیں مداخلت،انسپکٹرپہاڑی شریف معطل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular