فرائض کی انجام دہی میں غفلت حیدرآباد کے ایک انسپکٹر کا تبادلہ

حیدرآباد ۔ رچہ کنڈہ کمشنریٹ میں چیتنیہ پوری پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ کمشنرپولیس سدھیر بابو نے انسپکٹرپولیس ناگرجنا کے خلاف فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے پرکاروائی کی ہے۔ انسپکٹر کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی خدمات ملٹی زون 2 کے حوالہ کردی گئی ہیں۔

حال ہی میں اے سی بی کے حکام نے چیتنیہ پوری پولیس اسٹیشن کے ہیڈ کانسٹیبل پرساد بابو، کانسٹیبل ملیشام اور کورٹ کانسٹیبل ایم نریندر کو ناقابل وارنٹ ضمانت وارنٹ کی تعمیل کے بہانے گرفتاری کا خوف دکھا کر بھاری رشوت کا مطالبہ کرنے کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔

انھوں نے تین لاکھ روپئے وصول بھی کئے تھے اورمزید رقم کیلئے ملزم کو ہراساں کررہے تھے جس پر وہ اے سی بی حکام سے رجوع ہوا۔ اس معاملہ میں دیگر چار خانگی افراد کی بھی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد۔ ڈی سی پی کے جواں سال فرزند کی ہارٹ اٹیک سے موت

Read Next

باپ پر بندوق تان دینے والا بیٹا گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular