
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ڈی سی پی وینکٹیشورلو کے بیٹے چندرتیج کی موت ہوگئی ۔ ان کی عمر (20) سال بتائی گئی ہے۔ پیر کی رات دل کا دورہ پڑنے کے بعد انھیں علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ وہاں علاج کے دوران منگل کو ان کی موت ہوگئی۔ چندرتیج ایک پرائیویٹ کالج میں میکانیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ ڈی سی پی وینکٹیشورلو کا آبائی وطن ضلع نلگنڈہ بتایا گیا ہے۔ وہ اس وقت حیدرآباد کے علاقہ کندن باغ میں مقیم ہیں۔