
حیدرآباد ۔ شیری لنگم پلی حلقہ کے آلوین کالونی ڈویژن میں ایک شخص نے پروفیسر جے شنکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا۔ مہاویر کالونی سے تعلق رکھنے والے گووند نامی شخص نے حالت نشہ میں منگل کے دن آلوین کالونی چوراہےکے پاس پہنچ کر وہاں نصب پروفیسر جئے شنکر کے مجسمہ کو اٹھا کر نیچے پھینک دیا اور پتھر سے مجسمہ کو نقصان پہنچایا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر گوند کو حراست میں لے لیا۔ مقامی افراد نے اس حرکت کی فلم مندی کی تھی یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیا۔ اس واقعہ پر بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک رام راؤ نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس حرکت کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکت کرنے والے ملزم کے خلاف سخت سخت کاروائی کی جائے۔ کے ٹی آر نے اس سلسلہ میں ریاست کے ڈی جی پی روی گپتا کو ٹویٹ کیا۔