
حیدرآباد: پولیس نے ہرشا نامی یوٹیوبر کے خلاف کھلے عام سڑکوں پر غیر مناسب حرکت کے بعد مقدمات درج کیے ہیں۔ مبینہ طور پر ہرشا کو سڑکوں پر پیسے پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔ عوام کی حفاظت کو خطرے میں ڈالاگیا۔جس کے بعد ہنگامہ ہوا ۔
اس واقعہ کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے صنعت نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی، جہاں اس کے خلاف سرکاری طور پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سائبرآباد پولیس نے KPHB پولس اسٹیشن میں ایک اور مقدمہ درج کیا تھا، جس نے یوٹیوبر کے خلاف قانونی کارروائیوں کو مزید تیز کیا تھا۔ ہرشا کے اقدامات پر بڑے پیمانے پر تنقید ہوئی ہے، اور پولیس خلاف ورزیوں کی مکمل حد کا تعین کرنے کے لیے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
حیدرآباد: سوشل میڈیا کا جنون۔ ٹریفک میں ایک نوجوان نے کی نوٹوں کی بارش
گچی باؤلی میں بین الاقوامی سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، 17 غیر ملکی خواتین کو بچالیا گیا
حیدرآباد: بالا پور میں دن دھاڑے انجینئرنگ کے طالب علم کا قتل