
حیدرآباد: جمعرات کی دوپہر بالاپور میں انجینئرنگ کے طالب علم کو ایک شخص نےلڑائی کے دوران چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا ۔
بتایا جا رہا ہےکہ کھمم کا رہنے والا 24 سالہ ایم پرشانت ، نادرگل کے ایک پرائیویٹ کالج میں انجینئرنگ سیکنڈ ایئر طالب علم ہے۔ وہ امتحان لکھنے کےبعد ایک قریبی ہوٹل میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد بالاپور میں ایک پان کی دکان پر گیا تھا۔
“پان کی دکان پر، پرشانت کا ایک شخص سے جھگڑا ہوا۔ ایک شخص نے پرشانت پر چاقو سے اندھا دھند وار کیا۔ ڈی سی پی مہیشورم، پی سنیتا ریڈی نے بتایا کہ پرشانت موقع پر ہی گر گیا اور اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے پرشانت کا قتل کرنے والے شخص کو پکڑنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
پولیس پرشانت کے دوستوں، کالج کے ساتھیوں اور رشتہ داروں سے اس کی سرگرمیوں اور اس کے قتل کی وجوہات کے بارے میں پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
گچی باؤلی میں بین الاقوامی سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، 17 غیر ملکی خواتین کو بچالیا گیا