
حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے سال نو کیتقاریب کا سلسلے میں بعض تحدیدات عائد کی گئی گئی ہیں۔ رات ایک بجے سے قبل نئے سال نو کی تقاریب ختم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایونٹ منعقد کرنے والوں کو 10 دن پہلے اجازت لینی ہوگی، ہر ایونٹ میں سی سی ٹی وی کیمروں کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مخرب اخلاقی ڈانس کی اجازت نہیں ہوگی سال نو کی تقاریب میں 45 ڈیزیبل سے زائد آواز نہیں ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی گنجائش سے زائد پاسیس نہ دینے کی بھی ہدایت دی گئی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ پارکنگ کے لیے مشکلات نہ ہونے پائے۔
شراب نوشی کی پارٹیوں میں نابالغ بچوں کی اجازت نہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔تقاریب میں ڈرگس کے سربراہی پر سخت کاروائی کا انتبا دیا گیا ہے اور پارٹی کا وقت ختم ہونے کے بعد شراب سربراہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا انتبا دیا گیا ہے۔