
حیدرآباد: کنٹونمنٹ رکن اسمبلی لاسیہ نندیتا کی سڑک حادثہ میں موت کے معاملہ میں پولیس کو اہم سراغ حاصل ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اس ٹپرلاری کو ضبط کرلیا جس کی ٹکر سے رکن اسمبلی کی گاڑی بے قابو ہوکر آوٹررنگ روڈ کی ریلنگ سے ٹکرا گئی تھی۔
پولیس نے اس ٹپر کو ضبط کرلیا ہے جبکہ ڈرائیو رکی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ لاسیہ نندیتا کی گزشتہ ماہ کی 23 تاریخ کو پٹن چیرو کے قریب آوٹررنگ روڈ پر سڑک حادثہ میں موت ہوگئی تھی، وہ جس کار میں سفر کر رہی تھی وہ پیچھے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر ریلنگ سے ٹکرا گئی تھی جس کی وجہ سے گاڑی کا اگلاحصہ بری طرح تباہ ہوگیا۔