
سابق وزیر ہریش راؤ نےکہاکہ یہ حکومت ذمداری ہے کہ وہ میڈی گڈہ پروجیکٹ کی جنگی خطوط پر مرمتی اقدامات کرے۔ انارام بیارج کے پاس پاور پاینٹ پیش کرنے کے بعد خطاپ کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنگی خطوط پر اقدامات نہیں کرسکتے تو کل جماعتی اجلاس طلب کریں۔ ہم مشورہ دینے کے لیے تیار ہے۔
ہریش راؤ نے الزام لگایا بی آر ایس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور کالیشورم پراجیکٹ کو گرانے کی ریونت ریڈی سازش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ بدعنوانی کا دوسرا نام کانگریس ہے۔ جل یگنم کو دھنا یگنم کانگریس نے کیا تھا۔
ہریش راو نے دعویٰ کیاکہ ملک بھر کے پروجیکٹ میں کم خرچ پر تعمیر کیا گیا پروجیکٹ کالیشورم ہے۔ اپنے دعویٰ کیلئے ہریش راو نے کئی دلیل دی۔ انہوں نے مختلف پراجیکٹ پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کالیشورم کو فائدہ مند پراجیکٹ قراردیا۔