
تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں پولنگ کیلئے حیدرآباد سے اپنے آبائی مقامات کو روانہ ہوئے لوگوں کو واپسی کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جمعرات کی شام اور جمعہ کی صبح حیدرآباد واپس ہونے کے لئے لوگ بس اسٹیشن پہنچے تو انہیں کافی مایوسی ہوئی۔
آرٹی سی بسیں محدود طور پر چلانے سے لوگ اپنے آبائی مقام سے حیدرآباد پہنچنے سے قاصر رہے۔
ریاست کے اضلاع کریم نگر ورنگل جگتیال عادل آباد محبوب نگر اور دیگر اضلاع کے بس اسٹیشنوں پر مسافروں نے احتیجاج کیا۔ حکومت اور، آر ٹی سی کے خلاف نعرے لگائے۔