
تلنگانہ کابینہ کا اجلاس 4 دسمبر کو ہوگا۔ چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی صدارت میں سکریٹریٹ میں تلنگانہ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا ۔ کابینہ کا اجلاس 4 تاریخ کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج 3 دسمبر کو جاری ہونے والے ہیں، اس کے دوسرے دن ہی چیف منسٹر کے سی آر، کا کابینہ اجلاس طلب کرنا ریاست کی سیاست میں ایک گرما گرم بحث کا موضوع بن گیا ہے۔