
سینئر کانگریس قائد پونم پربھاکر نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں اپنے حلقے کی عوام سے ملاقات کی۔ انھوں نے رائے دہندوں سے کانگریس کے حق میں ووٹ کے استعمال پر اظہارِ تشکر کیا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس 3 ڈسمبر کو جاری ہونے والے نتائج میں کانگریس دوتہائی اکثریت سے اقتدار حاصل کرے گی۔
پونم پربھاکر نے بتایا کہ ریاست کی عوام بی آرا یس حکومت کی ناکامیوں اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے اور ریاست کی عوام کو نظر انداز کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور صحافت کی آواز پر کنٹرول رکھنے کے خلاف اپنے ووٹ کا بی آر ایس کے خلاف استعمال کرتے ہوئے کانگریس کے حق میں فیصلہ کیا۔ انہوں نے عوام کو تیقن دیا کہ کانگریس عوام کی بالخصوص غریبوں کی ترقی کے لئے کام کرے گی۔