آرٹی سی کو حکومت میں ضم کیا جائے۔ ہریش راو کا چیف منسٹرکو کھلا مکتوب

حیدرآباد ۔ سابق ریاستی وزیر ہریش راؤ نے آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کی تاریخ کے اعلان کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کو ایک کھلا مکتوب روانہ کیا۔

ہریش راو نے اپنے مکتوب میں کہا کہ بی آر ایس حکومت نے ورکرس اور ملازمین کے تحفظ اور کارپوریشن کی مالی صورتحال کے پیش نظر آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کے لئے اسمبلی میں بل پیش کیا تھا۔ انہوں نے نئی حکومت سے اس بل پر عمل کی تاریخ کے اعلان کا مطالبہ کیا۔

سابق ریاستی نے کہا کہ کانگریس حکومت کو اقتدار میں آئے ہوئے ڈھائی ماہ کا وقت گزر چکا ہے باوجود اس کے آرٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔

Vinkmag ad

Read Previous

چارمینار سے قلعہ گولکنڈہ تک ہسٹاریکل رن کا اہتمام

Read Next

من کی بات پروگرام کو تین ماہ کا وقفہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular