
شہرحیدرآباد کے چارمینار سے قلعہ گولکنڈہ تک ہسٹاریکل رن کا اہتمام کیاگیا۔ ریاستی ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سابق چیرمین سرینواس گپتا نے کے این آر سائیکلنگ ایونٹس کے زیراہتمام اس دوڑ کا آغاز کیا۔
10 کلومیٹر کی دوڑ میں 40 رنرس، پولیس عہدیداروں کے ساتھ ساتھ پرجوش نوجوانوں نے حصہ لیا۔ سرینواس گپتا نے کہا کہ یہ دوڑ قابل ستائش ہے کیوں کہ ریاست کی تاریخی عمارتوں کو یاد کرتے ہوئے عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے یہ یاترا نکالی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ صحت مند رہنے کے لیے باقاعدگی سے ورزش کرنا ضروری ہے۔