من کی بات پروگرام کو تین ماہ کا وقفہ

 وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے پیش نظر من کی بات پروگرام کو تین ماہ تک کے لئے وقفہ دیا جارہا ہے۔ تازہ طورپر اس پروگرام کے 110 ویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سابق کی طرح اس مارچ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کا امکان ہے۔

اسی کے پیش نظر تین ماہ تک کے لئے من کی بات پروگرام کو وقفہ دیا جارہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب وہ عوام سےمن کی بات کے 111 ویں ایڈیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ لوگ ہیش ٹیگ من کی بات کے ساتھ سوشل میڈیا پر سماج اور ملک کی حصولیابیوں کے بارے میں پوسٹ کرنا جاری رکھیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

آرٹی سی کو حکومت میں ضم کیا جائے۔ ہریش راو کا چیف منسٹرکو کھلا مکتوب

Read Next

ممتاز ومعروف شاعر صابر کاغذ نگری کا انتقال ، شعرا و ادیبوں کا خراج عقیدت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular