پلس پولیو پروگرام کا ریاستی وزیر پونم پربھاکر نے حیدرآباد میں کیا آغاز

حیدرآباد کے انچارج وزیر پونم پربھاکر نے اتوار کے دن چنتل بستی یو پی ایچ سی میں پلس پولیو پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر نامپلی کے ایم ایل اے ماجد حسین، حیدرآباد کلکٹر اندیپ دراشیٹی، ڈی ایم ایچ او وینکاتھی اور دیگر عہدیداروں نے پروگرام میں شرکت کی۔ وزیر پونم پربھاکر نے بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی۔

پونم پربھاکر، نے کہا کہ حکومت ہند ہندوستان کے عوام کے تعاون سے 27ویں پولیو ویکسینیشن پروگرام کا انعقاد کررہی ہے۔عوام کے تعاون کے بغیر پروگرام کامیاب نہیں ہو سکتا۔ مسلسل پروگرام کی وجہ سے ہی آج ملک پولیو فری ہو گیا ہے۔حیدرآباد میں 2007 سے پولیو کا ایک بھی کیس درج نہیں ہوا ہے۔ملک میں 2011 کے بعد سے پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ بھارت کو 2012 میں پولیو فری قرار دیا گیا تھا۔حیدرآباد شہر میں 2800 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

یہ پروگرام 123 موبائل ٹیمیں بس اسٹاپوں، ہسپتالوں، 85 ٹرانزٹ پوائنٹس پر چل رہی ہے۔سب سے اپیل ہے کہ پولیو کے یہ دو قطرے ضرور پلایں۔حیدرآباد میں 4، 5، 6، تاریخ کو 11 ہزار اہلکار گھر گھر جا رہے ہیں۔

اس موقع پر ایم ایل اے نے سروجنی، نیلوفر اور ایم این جی اسپتالوں کو ترقی دینے کی درخواست کی۔وزیر نے کہا جلد ہی ان ہسپتالوں کا دورہ کریں گے۔ مسائل کو جانیں اور ان کو حل کرنے کی کوشش کرینگے۔ ہماری حکومت ادویات کو زیادہ ترجیح دیتی ہے۔ صحت سب سے بڑی نعمت ہے. سب کو صحت کا خیال رکھنا چاہیے.تمام بچوں کی بہت احتیاط سے دیکھ بھال کرنی چاہیے۔پلس پولیو پروگرام کو کامیاب کیا جائے۔

Vinkmag ad

Read Previous

عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ آئی سی سی درجہ بندی میں ٹیم انڈیا سرفہرست

Read Next

مرکز ایلویٹیڈ کاریڈار کو منظوری ، بی آر ایس کی جدوجہد کا نتیجہ، کے ٹی آر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular