
بی آرایس پارٹی کے کارگذار صدر کے ٹی آر نے کہا کہ یہ بی آر ایس کی دس سال کی محنت کا نتیجہ ہے۔مرکز ایلویٹیڈ کاریڈار کو منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ بلند راہداریوں کی تعمیر بی آر ایس حکومت کا خواب ہے۔
ہم نے محکمہ دفاع کی زمینوں کے لیے انتھک جدوجہد کی تھی۔ وزیراعظم سمیت مرکزی وزراء کو مسلسل نمایندگی کی تھی۔ تلنگانہ کے عوام کی جانب سے مرکزی حکومت کا مشکور ہیں۔ مرکزی حکومت راضی ہوگئی ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس حکومت بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر اسکائی وے برجس کی تعمیر شروع کرے۔