
عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کی درجہ بندی میں ہندوستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم اوّل مقام پر پہنچ گئی ہے۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل آئی سی سی کی طرف سے جاری کی گئی تازہ درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیم انڈیا پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست آگئی ہے۔درجہ بندی میں آسڑیلیا تیسرے، بنگلا دیش چوتھے،پاکستان پانچوے، ویسٹ انڈیز چھٹے، ساوتھ آفریقہ ساتویں، انگلینڈ آٹھویں اورسری لنکا نویں مقام پر ہے۔
ادھر بھارت کو انگلینڈ کے ساتھ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں فی الحال تین-ایک کی سبقت حاصل ہے اور سیریز کے آخری میچ میں کامیابی ملنے کے بعد عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل میں بھارت کی پوزیشن اور مستحکم ہوجائے گی۔