
حیدرآباد۔ کردارپرشک کرتے ہوئے ایک شوہرنے اپنی بیوی کی جان لے لی۔ یہ واقعہ میلاردیو پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔
چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والا ساہو اوراس کی بیوی مدھومیتا تلاش معاش کے سلسلے میں حیدرآباد منتقل ہوگئے اوروہ میلاردیو پلی علاقہ میں مقیم تھے۔ شوہراپنے بیوی کے کردار پر شک کررہا تھا اورآج اس نے سر پر وزنی پتھر سے حملہ کرکے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔