ریاست کی ترقی کے لیے مرکز کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے: چیف منسٹرریونت ریڈی

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ اگر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان تصادم کا رویہ ہو تو ریاست کی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہو گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ مرکز کے ساتھ کسی طرح کے تصادم کے موحول کے بغیر ریاست کی ترقی کے لئے مرکز کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ آج وزیر اعظم مودی نے عادل آباد میں این ٹی پی سی کے 800 میگاواٹ کے دوسرے پاور پلانٹ کو قوم کے نام وقف کیا۔ اسی طرح 7 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے کئی ترقیاتی کام شروع کیے گئے ہیں۔

اس پروگرام میں گورنر تمیلی سائی سونداراجن اور چیف منسٹر ریونت ریڈی نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے ریاست کی ترقی میں مدد کرنے کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مرکز سے حیدرآباد میٹرو اور موسی ندی کی ترقی میں تعاون کرنے کی خواہش کی۔

ریونت ریڈی نے حیدرآباد میں اسکائی ویز کی تعمیر کے لیے اراضی دینے پر محکمہ دفاع کا شکریہ ادا کیا۔اس دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مرکز تلنگانہ کی ترقی میں تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی پی سی کا دوسرا یونٹ شروع کر دیا گیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پردھان منتری ہمارے بڑے بھائی۔ تلنگانہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی

Read Next

کردار پر شبہ، شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular