
بی آر ایس نے آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کیا ہے۔
بی آر ایس کے سربراہ و سابق چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے بی ونود کمار کو کریم نگر،سے کوپلا ایشور کو پداپلی سے ،حلقہ لوک سبھا کھمم کے لیے ناما ناگیشور راؤ اور محبوب آباد کے لیے ملوت کویتا کا نام پارٹی امیدواروں کے طور پر اعلان کیا ہے۔
گزشتہ دو دنوں سے متعلقہ پارلیمانی حلقوں کے اہم رہنماؤں سے بات چیت کے بعد کے سی آر نے اجتماعی فیصلے کے مطابق چاروں امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔
لوک سبھا الیکشن، بی آر ایس کی پہلی فہرست
امیدوار اور لوک سبھا حلقہ
بی ونود۔ کریم نگر
ناما ناگیشور راؤ۔ کھمم
ایم کویتا۔ محبوب آباد
کے ایشور۔ پدا پلی