
حیدرآباد ۔ کانوں میں ہیڈ فون لگا کر ریلوے ٹریک عبور کرنا ایک شخص کیلئے مہنگا ثابت ہوا۔کاچیگوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق محمد رفیق نامی 42 سالہ شخص جو پرانے شہر کے علاقہ تالاب کٹہ کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔
کل یاقوت پورہ اور اپو گوڑہ کے درمیان سل فون کے ہیڈ فون کانوں میں لگاکر ٹریک عبورکررہا تھا۔ اسے ٹرین نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں اس شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔