
پڑوسی کی ہراسانی تنگ آکر ایک شخص نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے رامنتاپوررویندرریڈی نگرمیں پیش آیا۔اس کی شناخت سرینواس کے طورپر کی گئی ہے۔
سرینواس کے ارکان خاندان نے الزام لگایا کہ پڑوسی ناگاراجو کی جانب سے اس کو کچھ عرصہ سے ہراساں کیاجارہا تھا۔اس واقعہ کے بعد سرینواس کے ارکان خاندان نے کل شب اس کی لاش کے ساتھ ناگاراجو کے مکان کے سامنے احتجاج کیا۔
احتجاجیوں نے کہاکہ ناگاراجو،بندوق سے سرینواس اور دیگر افراد کو دھمکایاکرتاتھا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی ۔اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔