ضلع ورنگل میں دھان سے لدی لاری، کار پر گرپڑی۔ایک شخص ہلاک، دیگر شدید زخمی

ضلع ورنگل میں گیسوکونڈا پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر شدید طورپرزخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ لکنا پلی، رامارم دیہاتوں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب دھان سے لدی لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری کار پر گرپڑی۔

حادثہ کے ساتھ ہی مقامی افراد فوری طورپر وہاں پہنچ گئے جنہوں نے راحت کاموں کا آغازکرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ بتایاجاتا ہے کہ لاری اوورلوڈ تھی اور تیزرفتاری کے ساتھ چلائی جارہی تھی جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔

اس حادثہ میں کار کو شدید طورپر نقصان پہنچا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاری اور کار کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Vinkmag ad

Read Previous

پڑوسی کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک شخص کی خودکشی

Read Next

اے پی میں موجود تلنگانہ کے 148ملازمین کو دوبارہ ریاستی سکریٹریٹ میں خدمات کا موقع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular