
الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اسی تناظر میں پیر سے ملک کی بعض ریاستوں کا الیکشن کمیشن کی جانب سے دورہ کیا جائے گا۔ پہلے جنوبی ہند کا دورہ کرتے ہوئے اجلاس طلب کیے جائیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنرس انوپ چندرا پانڈے، ارون گوئل پر مشتمل وفد 7 جنوری سے ریاستوں کا دورہ کرے گا۔ ابتدا میں الیکشن کمیشن کا وفد سات تا 10 جنوری کے درمیان تملناڈو آندھرا پردیش ریاستوں کا دورہ کرے گا۔ تاحال ڈپٹی الیکشن کمیشن کمشنرس نے بعض ریاستوں کا دورہ کیا ہے اور لوک سبھا انتخابات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔