بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کی سنسنی خیز واردات

درندہ صفت بیٹے نے کلہاڑی سے حملہ کر کے اپنی ماں کا قتل کر دیا۔ یہ سنسنی خیز واردات ریاست تلنگانہ کے جئے شنکر بھوپال پلی ضلع میں پیش آئی۔ ریگنڈہ منڈل کے ترملیگری موضع سے تعلق رکھنے والے ذہنی طور پر متاثر بیٹے نے اپنی ماں کا قتل کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ راجی ریڈی نامی نوجوان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔ کل رات دیر گئے اس نے اپنی ماں ہیماوتی پر حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا۔ پڑوسی خاتون للیتا نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو اس نوجوان نے اس پر بھی حملہ کر دیا ،جس کے نتیجے میں وہ بھی زخمی ہو گئی۔

ماں اور پڑوسن پر حملہ کرنے کے بعد دوسروں پر بھی حملہ کر کے نوجوان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ مقامی افراد نے اسے پکڑ کر اس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے اور پولیس کو اطلاع دی۔

Vinkmag ad

Read Previous

ملک میں عام انتخابات کیلئے تیاریاں ۔ الیکشن کمیشن کرے گا7 جنوری سے ریاستوں کا دورہ

Read Next

تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں بھیانک سڑک حادثہ ، 6 افراد ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular