ایل آر ایس اسکیم پر مفت عمل کیا جائے۔ کے ٹی آر کا چیف منسٹر کو مکتوب

حیدرآباد ۔ بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راؤ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق ایل ار ایس اسکیم پر کسی بھی طرح کے چارجز کے بغیر اراضیات کو باقاعدہ بنانے کے سلسلے میں رہنمایا نہ خطوط جاری کرے۔

کے ٹی آر، نے اس تعلق سے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس اپنے اس وعدہ پر عمل آوری کرے یا پھر سابق میں کئے گئے وعدہ پر عمل نہ کرتے ہوئے غلط بیانی سے کام لینے پر عوام سے معذرت خواہی کرے۔

سابق وزیر نے حکومت سے ایل ار ایس پر مفت عمل آوری کا مطالبہ کیا۔ کے ٹی آر نے اپنے مکتوب میں سابق میں کانگریس قائدین کی جانب سے کیے گئے وعدوں کا ذکر کیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:پرائیویٹ ٹراویلس بس الٹ گئی۔15مسافرین زخمی

Read Next

مغربی بنگال میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ مستفی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular