مغربی بنگال میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ مستفی

مغربی بنگال میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیمبرم نے لوک سبھا کی رکنیت اور پارٹی سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ جھار گرام حلقے کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنار ہیمبرم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فیصلہ شخصی وجوہات کی بنا پر کیا ہے۔ لوک سبھا الیکشن اور پی ایم مودی کے دورے سے پہلے بنگال میں بی جے پی کو جھٹکا لگا ہے۔

مغربی بنگال بی جے پی ترجمان سامک بھٹاچاریہ نے کہا کہ ہیمبرم نے کچھ دن قبل اپنے فیصلہ سے پارٹی کو مطلع کر دیا تھا لیکن انہوں نے اس فیصلہ کی وجہ کیا ہے نہیں بتائی۔ اس دوران ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ شانتنو سین نے کہا کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو اندازہ ہو گیا تھا کہ انہیں شکست سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے اس لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں لوک سبھا کی 42 نشستیں ہیں سال 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی نے 18 سیٹوں پر قبضہ کیا تھا جبکہ ترنمول کانگریس کو 22 نشستوں پر اور کانگرس کو دو سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایل آر ایس اسکیم پر مفت عمل کیا جائے۔ کے ٹی آر کا چیف منسٹر کو مکتوب

Read Next

12 مارچ کو تلنگانہ کابینہ کا اجلاس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular