
حیدرآباد: بی آر ایس کے کار گزار صدر،کے تارک راما راؤ(کے ٹی آر) کی عوامی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ بی آر ایس پارٹی کے اقتدار پر نہیں رہنے کے باوجود راما راؤ کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ کے ٹی آر، تلنگانہ عوام کے محبوب لیڈر ہیں اس بات کا ثبوت پیر کو تلنگانہ اسمبلی کے احاطہ میں دیکھنے کو ملا۔
تلنگانہ کے عوام چاہے وہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے ہو، کے ٹی آر کی حرکیاتی شخصیت سے متاثر ہیں۔ تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران، اپنے اپنے متعلقہ حلقہ کے کانگریس ارکان اسمبلی سے ملاقات کے لئے آئے ہوئے چند کانگریس کارکنوں نے احاطے اسمبلی میں بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر تارک راماراو کو دیکھ کر اچانک رک گئے اور ان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے ساتھ تصاویر لیں۔
کے ٹی آر کے ساتھ کانگریس کارکنوں کی سلفی، فوٹوز اور ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہو ر ہے ہیں۔ جس میں کانگریس کارکن بی آر ایس رکن اسمبلی تارک راما راؤ سے ہاتھ ملانے اور تصویر لینے میں ایک دوسرے پر سبقت لیتے دیکھائی دے رہے ہیں۔
One Comment
[…] […]