
حیدرآباد ۔ بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کویتا نے پُرامن احتجاج کرنے والی طالبات پر پولیس کی جانب سے کیے گئے حملہ کے واقعہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تشویشناک بات ہے، جمہوریت میں اس کی گنجائش نہیں ہے۔
کویتا نے سوال کیا کہ کیا یہی فرینڈلی پولیسنگ ہے؟ انہوں نے ٹویٹر پیغام میں حکومت پر شدید تنقید کی اور ملازمین پولیس سے غیر مشروط طور پر معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔ کویتا نے انسانی حقوق کمیشن سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے اور حملہ کے واقعہ میں ملوث ملازمین پولیس کے خلاف کاروائی کی خواہش کی۔
واضح رہےکہ چہار شنبہ کو اگریکلچر یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اے بی وی نے احتجاج کیا تھا۔ احتجاجیوں کے تعاقب کے دوران ایک اسکوٹی پر دو خاتون پولیس ملازمین ایک احتجاجی طالبہ کے سر کے بال پکڑ کر گھسٹے ہوئے ویڈیو وائر ہوا ہے۔ تلنگانہ پولیس کی اس کاروائی کی ہرجانب سے مذمت کی جا رہی ہے۔