تلنگانہ ہائی کورٹ نے گورنر کوٹہ،سے ایم ایل سی کی دو نشستیں کو پُر کرنے کا حکم دینے سے انکار کردیا۔

تلنگانہ ہائی کورٹ نے گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی انتخابات پر روک لگانے‌ پر حکم التوا دینے سے انکار کردیا۔ بی آر ایس لیڈر داسوجی شرون اور ستیہ نارینا کی پٹیشن پر عدالت نے حکم التوا دینے سے انکار کردیا۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے بدھ کے روز کہا کہ وہ ریاست تلنگانہ کے گورنر کو گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی نشستوں کو پُر کرنے کے خلاف ہدایات جاری نہیں کرسکتی ہے۔

تلنگانہ گورنر نے ڈی شراون اور ستیہ نارائنا، کے ناموں کو گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی کے طور پر تقرر کرنے کو مسترد کر دیا تھا۔ انھوں نے اپنے وکیل کے ذریعے ہائی کورٹ سے درخواست کی کہ وہ گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی کی نشستوں کو پر کرنے کے خلاف متعلقہ حکام کو عبوری ریلیف جاری کرے۔

واضح رہے کہ سابقہ بی آر ایس حکومت نے گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی کے عہدوں کے لیے شراون اور ستیہ نارائن کے ناموں کی سفارش کی تھی۔ لیکن گورنر نے اس سفارش کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ وہ “نامور افراد نہیں ہیں” اور چونکہ ان کی سیاسی وابستگی ہے، وہ ایم ایل سی کے عہدوں کے لیے نامزد ہونے کے حقدار نہیں ہیں۔ گورنر کی جانب سےت مسترد کئے جانے سے ناراض ہو کر دونوں بی آر ایس لیڈروں ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے۔

بدھ کو، ہائی کورٹ نے عرضی گزاروں کے لیے پیش ہونے والے سینئر وکلاء کو 8 فروری کو حتمی سماعت کے لیے تیار ہونے کا مشورہ دیا۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عدالت ایسے معاملات میں جوڈیشل ریویو کے پہلو میں فیصلہ کرے گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا اس معاملے میں کوئی عدالتی جائزہ جائز ہے جہاں گورنر نے گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی کے عہدے کے لیے دو افراد کے ناموں کو مسترد کر دیا ہے۔ کیا اس معاملے میں عدالتوں کی طرف سے مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے؟ اس معاملے پر اگلی سماعت8 فروری کو ہوگا۔

Vinkmag ad

Read Previous

طالبہ سے پولیس کا غیرانسانی سلوک۔ بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کویتا تلنگانہ پولیس پر برہم

Read Next

لوک سبھا انتخابات۔عملہ کو تربیت، یکم فروری سے ای وی ایم کی پہلی کھیپ کی جانچ:چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular