حیدرآباد:الیکٹرک کار،ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔4افرادزخمی

حیدرآباد کے بیگم پیٹ کٹہ میسماں فلائی اوور پر پیش آئے الکٹرک کارحادثہ میں چارافراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب اُس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کار، ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ کے ساتھ ہی کار کے ایربیگس گھل گئے جس کے سبب اس میں سوار افراد شدید زخمی نہیں ہوئے۔اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے حادثہ کی شکار کار کو وہاں سے ہتاتے ہوئے اس روٹ کو ٹریفک کے لئے بحال کیا۔ساتھ ہی زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

اس حادثہ میں کار کے سامنے کے حصہ کو نقصان پہنچا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد کے علاقہ ایم ایس مقطعہ کی بعض کالونیوں میں آلودہ پانی کی شکایت

Read Next

حیدرآباد: دولاریوں میں تصادم۔ دو افراد شدید زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular