تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں سڑک حادثہ۔ دوافرادہلاک اورتین شدید زخمی

ضلع محبوب آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دوافرادہلاک اورتین شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ محبوب آباد مستقر کے حدود میں اُس وقت پیش آیاجب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کارسڑک کے کنارے درخت سے ٹکراگئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔مہلوکین کی شناخت سائی رام اورروی کے طورپر کی گئی ہے۔اس حادثہ میں کار کوشدید نقصان پہنچا۔یہ افراد ورنگل ضلع سے اے پی کے ماریڈپلی کی سمت جارہے تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد:قواعد کی خلاف ورزی۔6پبس کے خلاف مقدمہ درج

Read Next

شہرحیدرآباد کے نواحی علاقوں میں شدید کہرہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular