
حیدرآباد۔ پرواز کے دوران مسافر کی اچانک طبیعت بگڑ جانے کے نتیجہ میں جدہ سے حیدرآباد آنے والے انڈیگو ایئر لائنس کے طیارے کی پاکستان کے شہر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔ یہ بیان ایئر لائنس کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کل جدہ سے ایک طیارہ نے حیدرآباد کے لیے پرواز کی دوران پروازایک مسافر کی طبیعت بگڑ گئی جس پر اسے طبی امداد کی فوری ضرورت تھی، پائلٹ نے طیارے کی پاکستان کے شہر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی اور مریض کو فوری ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا۔ ڈاکٹرس نے بعد معائنہ مریض کو مردہ قرار دیا، حالانکہ طیارے کے عملے نے مسافر کی جان بچانے کی پوری کوشش کی ۔ جو ناکام ثابت ہوئی۔ بعد ازاں وہاں سے طیارے نے حیدرآباد کے لیے پرواز کی اور اج صبح انڈیگو لینس کا یہ طیارہ شہر پہنچ گیا۔