
حیدرآباد ۔ کل رات پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین سالہ لڑکی ہلاک اوراس کے خاندان کے تین افراد زخمی ہوگئے۔ راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے بموجب سلیم ساکن نواب صاحب کنٹہ کل رات ساڑھے گیارہ بجے اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ بذریعہ کار جارہے تھے کہ راستہ میں حمایت ساگر سرویس روڈ کے پاس ان کی گاڑی کو واٹر ٹینکر نے مخالف سمت سے ٹکر دے دی۔
اس حادثہ میں ان کی بیٹی تین سالہ فاطمہ ہلاک ہوگئی، حادثہ میں لڑکی کے والد والدہ اوربھائی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے لڑکی کی نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالہ کردیا اورواٹرٹینکر کے ڈرائیور کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔