
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے کہاکہ ریاستی حکومت شمس آباد ایرپورٹ کے حدود میں ہیلتھ ٹورازم ہب قائم کرنے کا منصوبہ رکتھی ہے۔
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے بسوا تارک راما انڈو امریکن کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیو کے چوبیس ویں سالانہ پروگرام سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ٹورازم ہب500سے 1000 ایکر اراضی پر پھیلا ہوگا۔ حکومت درکار اراضی حاصل کرےگی۔
انھوں نے کہاکہ حیدرآباد میں ورلڈ کلاس ٹریٹمنٹ فراہم کرنا ہے۔ مشرقی وسطہ لوگ علاج کیلئے حیدرآباد آرہے ہیں۔ دنیا بھر کے لوگوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جائےگی۔