
حیدرآباد سائبر آباد پولیس نے حشیش آئیل کی اسمگلنگ کا ریکٹ بے نقاب کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں تین ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ ان کے پاس سے دو لیٹر حشیش آئیل نقد رقم اور ایک گاڑی جملہ مالیت بارہ لاکھ روپے ضبط کر لیے ۔
گرفتار شدگان کی شناخت 19 سالہ بالراجو متوطن ریاست آندھرا پردیش 24 سالہ ستیش ساکن حیدرآباد اور 28 سالہ ناگیش ساکن بوئن پلی کے طور پر کی گئی ہے۔ حشیش آئیل سربراہ کرنے والا ناگرجنا فرار ہے۔
یہ کاروائی اسپیشل آپریشن ٹیم بالا نگر زون نے صنعت نگر پولیس کے ساتھ مل کر انجام دی۔ ملزمین اس لت کا شکار افراد کو نشہ آور شئے سربرا کر رہے تھے کہ ان کے خلاف یہ کاروائی کی گئی۔