حیدرآباد میں گانجہ کے اسمگلرس 2گرفتار

حیدرآباد ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم مہیشورم زون اور چوٹ اوپل پولیس نے گانجہ منتقل کرنے کے الزام میں دو بین ریاستی ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ ملزمین کی شناخت 40 سالہ محمد رئیس آفریدی متوطن غازی آباد ریاست اتر پردیش اور 28 سالہ متھلیش سنگھ متوطن مدھیہ پردیش کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیسنے دونوں ملزمین کے پاس سے ایک گاڑی دو موبائل فونس کے علاوہ 90 کلو گانجہ ضبط کر لیا ہے۔ ملزمین یہ گانجہ ریاست آندھرا پردیش کے راجمندری سے نئی دہلی منتقل کر رہے تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

رشوت قبول کرتے ہوئے دو سرکاری ملازم پکڑے گئے

Read Next

حیدرآباد میں حشیش آئیل کی فروخت کا پردہ فاش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular