
بی آرایس ، رکن اسمبلی، اور سابق وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس گھٹیا سیاست کے لیے کسانوں کو پریشان نہ کریں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈی گڈا کے بارے میں سوال کریں، جانچ کریں اور سخت کاروائی کریں۔۔ لیکن سیاست کے لیے کسانوں کو پریشان نہ کریں۔
ہریش راؤ نے کہا کہ یہ وزیر اعلی اور وزرا یہ بھی دیکھیں کہ رنگا نائک ساگر ریزروائر، ملنا ساگر ریزروائر، گڈاویلی ندی آزادانہ طور پر بہہ رہی ہیں ۔ اور کسانوں سے ملاقات کریں اور ان سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ میڈی گڈہ بیارج کو درست کریں وقت ضایع کرتے ہوئے کسانوں کا نقصان نہ پہنائیں۔
ہریش راو نے کہا کہ بی آر ایس کے چلو نلگنڈہ پروگرام کے جواب میں کانگریس نے چلو میڈی گڈہ پروگرام کیا ہے۔اور یہ عوام اچھی طرح جانتی ہے۔