
ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں جادو ٹونے کے شبہ میں ماں اور بیٹے کا قتل کردیا گیا۔ یہ واقعہ گوڈور منڈل مستقر میں پیش آیا۔
بتایاجا رہا ہےکہ گزشتہ سات سال سے دو خاندانوں کے درمیان مسلسل جھگڑے ہورہے تھے اسی دوران آج کمارا سوامی نامی شخص نے سمکا نامی خاتون اوراس کے بیٹے سامیا کا آہنی سلاخوں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔
ان کا تعلق موضع بولے پلی سے بتایا گیا ہے۔ قتل کی واردات کے بعد مقامی افراد نے پکڑ کر ملزم کو پولیس کے حوالہ کردیا۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا جانچ جاری ہے۔