
تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں نائب وزیر اعلی بھٹی وکرمارکا نےتصرف بل کو پیش کیا۔ اس کے بعد ریاستی وزیر امور مقننہ ڈی سری دھر بابو نے اسپیکر کی اجازت لیکر ارکان اسمبلی کو میڈی گڈہ کے دورہ کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا میڈی گڈہ بیارج میں شگاف پڑھنے کے بعد حکومت نے ویجلینس تحقیقات حکم دیا گیا تھا ۔ ویجلینس کو رپورٹ آچکی ھے۔
ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ سیفٹی ڈیم مرکزی ٹیم نے پراجیکٹ کے ڈیزائن اور تعمیر میں غلطیوں کا ذکر کیا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے عوامی رقومات کا بے جا نقصان ہوا ہے۔ من مانی تعمیر کرنے کی وجہ سے ریا ستی خزانے کو نقصان ہوا ہے۔
ریاستی وزیر نے کہا ویجلینس رپورٹ سے ارکان کو واقف کروانے کے لئے یہ دورہ کیا جارہا ہے۔ ورنہ سیاسی طور الزامات لگانےکی بات کہی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک اپنی آنکھ سے دیکھ لیں اس لے یہ دورہ کیا جارہا ہے۔