حیدرآباد:گوپال پورم پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر اور سب انسپکٹر معطل،کمشنر پولیس کی کاروائی

حیدرآباد ۔ قتل واقعہ کی تحقیقات میں مبینہ لاپرواہی کے معاملے میں گوپال پورم پولیس اسٹیشن سے وابستہ انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کمشنر پولیس کے سرینواس ریڈی نے انسپکٹر مرلیدھر اور سب انسپکٹر دکشت ریڈی کی معطلی کے احکامات جاری کئے۔

ذرائع کے مطابق دو ماہ قبل انجی ریڈی نامی تاجر کا سکندرآباد کےمی سوپر مارکٹ کے سیلار میں بے دردی سے راجیش نامی شخص نے منصوبہ بند طریقہ سے قتل کردیا تھا اور اسے حادثہ ثابت کرنے  کی کوشش کی تھی‌۔ اسی معاملے میں یہ کاروائی کی گئی ہے۔

ڈیٹکٹیو انسپکٹر بی ویرا کوشک کو انچارج ایس ایچ او بنایا گیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

16 فروری کو تلنگانہ میں آٹو بند

Read Next

کےسی آر نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular