
حیدرآباد ۔ خواتین کے لیے آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت کی فراہمی کی وجہہ سے پریشان حال آٹو ڈرائیورس نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے16جنوری کو بند کی اپیل کی ہے۔ تلنگانہ موٹر ٹرانسپورٹ وہیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) کے ارکان نے ٹرانسپورٹ کمشنر جیوتی بدھا پرکاش سے ملاقات کرتے ہوئے 16 فروری کو ریاست بھر میں آٹو بند کی نوٹس حوالہ کی ہے۔
یونین نے حکومت سے آٹو ڈرائیورس کو ماہانہ 15 ہزارروپئے وظیفہ دینے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا گیا۔ واضح رہے کہ بسوں میں مفت سفرکی سہولت کی فراہمی کے بعد سے آٹو ڈرائیورس کاروبار کے متاثرہونے کی وجہہ سے فکر مند ہیں۔