
کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ روز نے کہا نے پرجا پالنا پروگرام کے انعقاد کے لیے جی ایچ ایم سی کی مشینری تیار ہے جو جمعرات سےشروع ہونے والا ہے۔ پرجا پالنا پروگرام کے لیے تمام انتظامات کیے گئے۔ یہ پروگرام 28-12-2023 سے 06-01-2024 تک منعقد ہونے والا ہے۔ اس پروگرام کے لئے ہر وارڈ میں 4 مختلف مقامات پر کاؤنٹر فراہم کیے گئے ہیں۔ خواتین کے لیے علیحدہ قطاریں اور کاؤنٹر فراہم کیے جا رہے ہیں۔درخواست فارم تلگو اور اردو زبانوں میں دستیاب ہیں۔ فارم کو پورا کرنے کے بعد انہیں کاؤنٹرز پر جمع کیا جا سکتا ہے۔ تمام علاقوں اور بستیوں کے لیے ایک شیڈول تیار کیا گیا ہے اور عوام سے گزارش ہے کہ وہ صرف نشاندھی والے دن ہی مراکز پر جائیں۔
حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 5 اسکیموں کے لیے عوام فارم بھر سکتے ہیں۔ فارم بھرنے میں شہریوں کی مدد کے لیے مزید رضاکار فراہم کیے گئے ہیں اور انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ تمام درخواستیں کاؤنٹرز پر وصول کی جائیں گی۔ جی ایچ ایم سی میں 150 وارڈوں میں 600 کاؤنٹر فراہم کیے گئے ہیں۔ تقریباً 10,000 عملہ اور رضاکاروں کو پروگرام کے لیے تیار کیا گیا ہے اور رضاکار ان لوگوں کی مدد کریں گے جو فارم نہیں بھر سکتے ہیں۔ پروگرام کے موثر کام کے لیے ہر حلقے میں ایک خصوصی افسر تعینات کیا گیا ہے جو زونل کمشنر کے ساتھ مل کر جاری عمل کی نگرانی کریں گے۔
عوام سے موصول ہونے والی درخواستوں کی رسید دینے کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اور درخواست رجسٹر میں نام، پتہ فون نمبر کی معلومات درج کی جائیں گی۔ کمشنر نے فیلڈ افسران کو ہدایت دی کہ وہ کاؤنٹر پر پانی، خیمہ اور کرسیاں جیسی سہولیات فراہم کریں۔
یہ کاؤنٹر 28-12.2023 سے 06.01.2024 تک کام کریں گے، سوائے 31.12.2023 اور 01.01.2024 کو عام تعطیلات کے۔