
حیدرآباد: ایک اہم سیاسی پیشرفت میں، گدوال کے ایم ایل اے بنڈلہ کرشنا موہن ریڈی کانگریس میں مختصر مدت تک رہنے کے بعد بی آرایس پارٹی میں واپس آگئے ہیں۔ کرشنا موہن ریڈی نے منگل کے روز اسمبلی احاطے میں بی آر ایس لیجسلیچر پارٹی کے دفتر میں بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے تارکا راما راؤ اور دیگر قائدین سے ملاقات کی۔
کرشنا موہن ریڈی نے پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے 6 جولائی کو چیف منسٹر اور ٹی پی سی سی صدر اے ریونت ریڈی اور دیگر قائدین کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تاہم، وہ مبینہ طور پر پارٹی سے ناخوش تھے اور اپنے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
کے ٹی آر سے ملاقات کے دوران کرشنا موہن ریڈی نے ’’گھر واپسی‘‘ کی اجازت کی درخواست کی جسے قبول کرلیا گیا۔ بی آر ایس قائدین نے امید ظاہر کی کہ دیگر9 ایم ایل ایز بھی حکمراں کانگریس کا ساتھ چھوڑ کر بی آر ایس میں واپس آجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
کے ٹی آر نے سرکاری ویب سائٹ سے تلنگانہ کی تاریخ کو ہٹانے پر برہمی کا اظہار کیا۔