بدعنوانیوں کے الزامات پر سابق ڈی جی پی مہیندر ریڈی کا رد عمل

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے سابق ڈی جی پی و موجودہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے صدر نشین مہیندر ریڈی نے واضح کہا ہے کہ ان کے خلاف بدعنوانیوں سے متعلق پھیلائی جارہی افواہوں میں سچائی نہیں ہے۔

مہیندر ریڈی نے کہا کہ ان کی نیک نامی کو متاثر کرنے کے لئے بعض افراد اس طرح کے الزامات عائد کررہے ہیں۔ سابق ڈی جی پی نے کہا کہ ان کی جانب سے ٹی ایس پی ایس سی چیرمین کے طور پر ذمہ داری قبول کرنے کے بعد بعض افراد دانستہ طور پر ان کے وقار کو متاثر کرنے کے لئے اس طرح کے الزام عائد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں۔

سابق ڈی جی پی نے بتایا کہ ان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے والوں کے ساتھ ساتھ اس کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف ہتک عزت کے مقدمات دائر کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ہائیکورٹ کے ایڈوکیٹ آر بھاسکر نے مہیندر ریڈی کے خلاف بدعنوانیوں کے الزامات عائد کئے تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

معطل شدہ پنجہ گٹہ انسپکٹرکی مشروط ضمانت منظور

Read Next

19 ماہ کی لڑکی تالاب میں غرق۔ حیدرآباد کے مضافات میں واقعہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular