
حیدرآباد ۔ شہر کے مضافاتی علاقہ نارسنگی میں 19 ماہ کی لڑکی تالاب میں غرق ہوگئی۔ موکشیتا نامی لڑکی کے ماں باپ مزدور پیشہ بتائے گئے ہیں جو پوپال گوڑہ علاقہ میں رہتے ہیں لڑکی اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔
اس کے ارکان خاندان نے اس کو آس پاس کے علاقوں میں تلاش کیا اوراسکے بعد پولیس سے رجوع ہوئے۔ تلاشی کے دوران پولیس کو لڑکی کی نعش گھر کے قریب واقع تالاب سے دستیاب ہوئی۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ لڑکی کھیل کے دوران حادثاتی طورپر تالاب میں گرپڑی اورغرق ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔