
حیدرآباد ۔ پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے معطل شدہ انسپکٹر کی عدالت نے مشروط ضمانت منظور کی ہے۔ سابق رکن اسمبلی کے فرزند کے حادثہ کے معاملہ میں پنجہ گٹہ کے معطل شدہ انسپکٹر درگا راؤ کے خلاف پولیس نے جانبداری کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔
درگا راؤ مفرور تھے کل انہیں گرفتار کیا گیا اور پولیس نے انھیں نامپلی کورٹ کے جج کی قیام گاہ پر پیش کیا گیا۔ جج نے درگا راؤ کی مشروط ضمانت منظور کی اور ہدایت دی کہ معطل شدہ انسپکٹر تحقیقات میں تعاون کریں اور ملک چھوڑ کر نہ جائیں۔