
حیدرآباد ۔ شہر میں ایک بار پھر کتوں کے حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ شیخ پیٹ علاقے میں پانچ ماہ کے بچے پر کتوں نے حملہ کیا تھا علاج کے دوران شیر خوارکی موت ہو گئی۔بتایا جا رہا ہےکہ والدین نوزائیدہ کو چھونپڑی میں چھوڑ کر قریب میں کام کے لئے گئے تاہم جب وہ واپس ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ نوزائیدہ زخمی حالت میں پڑا ہوا ہے۔
زخمی لڑکے کو فوری طورپر بچوں کے مشہور نیلوفراسپتال منتقل کیاگیا۔اس نوازئیدہ کو17دنوں تک آئی سی یو میں رکھاگیا تاہم اس کی موت ہوگئی۔شیخ پیٹ کے ونوبھانگر میں یہ واقعہ پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر جانچ شروع کردی۔
کتے کے حملے میں بچے کی موت سے ماں باپ پر سکتہ طاری ہو گیا۔حالیہ دنوں میں آوارہ کتوں کی کثرت اور حملوں کی وجہ سے شہریوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اور وہ جی ایچ ایم سی حکام سے آوارہ کتوں کو پکڑنے کے لیے خصوصی مہم چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔۔